• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیر اعلیٰ سندھ کی سفیر حماد عبید الزابی کے ساتھ 2018ء میں لی گئی تصویر
وزیر اعلیٰ سندھ کی سفیر حماد عبید الزابی کے ساتھ 2018ء میں لی گئی تصویر 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات ہوئی ہے۔

سید مراد علی شاہ اور حماد عبید الزابی کی ملاقات میں یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کھجور کی معیاری کاشت کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کھجور کی کاشت بڑھانا چاہتی ہے۔

سفیر حمد عبیدالزابی نے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید