• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم دورۂ پاکستان مکمل کرکے وطن روانہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورۂ پاکستان مکمل کر کے نور خان ایئر بیس سے ملائشیا روانہ ہو گئے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ تجارت جام کمال خان علیانی نے ملائیشیاء کے وزیرِاعظم انور ابراہیم اور ان کے وفد کو نور خان ایئر بیس سے الوداع کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا ہے، پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملائشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات  کے اظہار پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید