شہید حسن نصراللّٰہ کی بیروت میں انتہائی رازداری کے ساتھ خفیہ مقام پر امانتاً تدفین کر دی گئی۔
اس بارے میں العربیہ ٹی وی نے جمعہ کو حزب اللّٰہ کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کی خفیہ مقام پر عارضی طور پر امانتاً اس وقت تک کے لیے تدفین کی گئی ہے جب حالات عوامی اجتماع کی اجازت دیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ عوامی جنازے کا اجتماع کرنا ناممکن تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ اسرائیل سوگواروں اور انکی تدفین کی جگہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ کو اسرائیل نے 27 ستمبر کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا تھا۔