• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حسن نصراللّٰہ کو اسرائیلی سازش سے خبردار کیا تھا، رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سربراہ حزب اللّٰہ حسن نصر اللّٰہ پر ممکنہ حملے سے متعلق آگاہ تھے اور انہیں اسرائیلی سازش سے خبردار بھی کردیا تھا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حسن نصراللّٰہ کو اسرائیلی منصوبے سے خبردار کیا تھا اور انہیں اسرائیلی حملے سے کئی روز پہلے لبنان سے جانے کا کہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیجر حملوں کے فوراً بعد خامنہ ای نے حزب اللّٰہ سربراہ کو ایران آنے کا پیغام بھیجا تھا۔ خامنہ ای نے اسرائیلی ایجنٹوں کے حزب اللّٰہ میں موجود ہونے کا بتایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خامنہ ای نے یہ بھی بتایا تھا کہ اسرائیل حسن نصراللّٰہ کے قتل کی سازش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خامنہ ای کا پیغام کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل عباس نلفوروشان نے پہنچایا تھا جو اسرائیلی حملے کے وقت زیر زمین بنکر میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید