• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے بلاول بھٹو، حافظ نعیم کی ملاقات، 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا فیصلہ

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں 7 اکتوبر کو غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بُلائی جائے گی، جس میں صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کريں گے، کانفرنس کےلیے کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ7 اکتوبر کو پاکستان بھر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ان پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے اجتماعات و سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین و غزہ میں جاری نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے وقت وفاقی وزراء اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل امیرالعظیم، مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر ضلع اسلام آباد نصراللّٰہ رندھاوا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید