• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کراچی کی ویب سائٹ شدید رش کے باعث بیٹھ گئی

میٹرک بورڈ کراچی کی ویب سائٹ شدید رش کے باعث بیٹھ گئی ہے، جس کی وجہ سے امیدوار میٹرک پارٹ 2 سائنس کے امتحانات برائے 2024 دیکھنے سے قاصر ہیں۔ 

میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق شام 6 بجے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا تھا مگر بیک وقت لاکھوں امیدواروں نے ویب سائٹ کو ہٹ کیا جس کی وجہ سے ویب سائٹ بیٹھ گئی۔

ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید