گوادر (آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈ نے پاک ایران سرحد کنٹانی ہور پر خاردار تاریں لگا کر اسے بند کردیا ،کنٹانی ہور پاکستان اور ایران کا سمندری حدود ہے اس سلسلے میں کنٹانی ہور میں ایرانی تیل سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے کنٹانی ہور پر نوکیلی خاردار تاریں بچھائی ہیں جہاں سے کوئی بھی اسپیڈبوٹ پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا ان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ پہلے سپیڈ بوٹ مالکان سے پیسے لیکر انہیں ایرانی تیل لانے کی اجازت دیتا تھا اور ابھی خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں جس سے انھیں روزگار کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔