• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں دوسرا شوہر ہوں‘ : شاہد کپور کا انکشاف

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہلیہ میرا راجپوت کے دوسرے شوہر ہیں۔

اداکار نے مذکورہ انکشاف کر کے اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

شاہد کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مذکورہ حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں مختصر مگر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں دوسرا شوہر ہوں‘۔

اداکار کی بات کا مطلب اس وقت سمجھ آیا جب ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو طیارے میں شوہر کے ہمراہ بیٹھے، مسلسل اپنے فون میں مصروف دیکھا گیا۔

شاہد کپور نے اہلیہ کی مسلسل فون استعمال کرنے کی عادت سے زچ ہوکر خود کو دوسرا جبکہ ان کے موبائل فون کو پہلا شوہر قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو کو اور مزاحیہ بنانے کے لیے کشور کمار کا مشہور گانا ’مجھے میری بیوی سے بچاؤ‘ بھی بیک گراؤنڈ میں لگایا ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید