وزیراعلیٰ کےپی ہاؤس آمد کے دوران سی سی ٹی وی ویڈیو کے معاملہ پر خیبر پختوانخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا جعلی حکومت کی جاری تصویر میں کے پی ہاؤس سے نکلتا شخص صوبائی وزیر پختون یار ہیں۔
پشاور سے جاری اپنے بیان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پختون یار نے خود اس حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور پختون یار کی ویڈیو بھونڈے طریقے سے اکھٹی کر کے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت ایک جھوٹ چھپانے کےلیے سو جھوٹ بول رہی ہے۔