• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر سول اسپتال میں نواحی علاقے ڈھنڈی کا رہائشی زیر علاج مریض مصری خان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ورثاء نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین روزقبل مریض کو بخار کی حالت میں سول اسپتال سکھر لایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھا لیکن اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے نے مریض کے علاج ومعالجے پر کوئی توجہ نہیں دی ، متعدد مرتبہ ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے حوالے سے شکایت بھی کی گئی لیکن کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔
تازہ ترین