کراچی (پ ر) گلگت بلتستان یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت اعظمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبا اور طالبات کو فی الفور ملک کے دیگر صوبوں کے طلبہ کے برابر تعلیمی حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے انجینئرنگ اور میڈیکل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے جو داخلہ کوٹہ رکھا گیا ہے وہ ناکافی ہے اس کو جلد بڑھایا جائے۔