کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ملک میں انتشار ،نفرت اور سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا باعث ہے سیاسی قیادت وآئینی اداروں کا ایک پیج پر ہوتے ہوے افہام وتفہیم کے ساتھ آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہےیہ بات انہوں نےپارٹی آفس میںصوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کہی انہوں نے کہا کہ سیاسی و ریاستی قیادت سمیت ہم سب کا نظریہ صرف اور صرف ملکی و قومی سلامتی اور ریاست کو درپیش سلگتے مسائل سے نجات دلانا ہونا چاہیے،ملک مزید انتشار اور دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔