پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کراچی پر کسی کی توجہ نہیں، کراچی میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
راجہ اظہر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی حکومت اہم موقع پر سندھ پولیس کو اسلام آباد بھجوا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑنے کے سوا سندھ حکومت کو کوئی کام نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکے میں 2 چینی باشندوں اور ایک مقامی شخص سمیت 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے زخمی مخلتف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے۔