وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب ہونے والا دھماکا بزدل دشمن کی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے۔
انہوں نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس المناک واقعے کے ذمے داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔