اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر جاری بربریت کو فوری روکا جائے۔
جماعتِ اسلامی نے سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔
سیف الدین ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ اقوامِ متحدہ فسلطین پر ہونے والی اسرائیلی بم باری کا نوٹس لے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ فلسطینوں کے حق کے لیے سب کو اکھٹا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو فلسطینوں کے لیے آواز عالمی سطح پر بھی اٹھا رہے ہیں۔
سلمان عبداللّٰہ مراد نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے اقوامِ متحدہ میں فلسطینوں کے لیے قرارداد بھی پیش کی تھی۔