وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار ویمن کا افتتاح کر دیا۔
چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 19 ویمن کالجز کو بسیں دی گئیں، مریم نواز نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو 3 مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں، بھکر، سیالکوٹ، چنیوٹ، کمالیہ، حاصل پور، ملکوال، فیروز والا، شور کوٹ، جتوئی، فتح جنگ، حسن ابدال، کوٹ مومن، جلال پور پیر والا، کلر سیداں، پنڈی گھیب، منچن آباد اور شرق پور کے گرلز کالجز کو بسیں مل گئیں۔
دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا، سرائے عالمگیر اور پیلاں کے گرلز کالجز کو بسیں ملیں گی۔
لاہور، عیسیٰ خیل، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025ء میں بسیں مل جائیں گی۔
اگلے سال مارچ اور اپریل تک تیسرے مرحلے میں 35 مزید تحصیلوں کو بسیں اور کوچز فراہم کر دی جائیں گی۔
اس دوران مریم نواز نے ویمن کالجز کی طالبات سے ملاقات بھی کی اور طالبات نے اُنہیں گلدستہ پیش کیا۔