کراچی کی عدالت نے 2020ء میں زمین بوس ہونے والی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو دیت کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
کراچی کے ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2020ء میں رضویہ میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عمارت کے مالکان کو متاثرہ خاندانوں کو 81 لاکھ 3 ہزار 595 روپے فی شہری دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
دیت کی عدم ادائیگی پر ملزمان بلڈنگ کے مالک جاوید، اہلیہ اور 3 بیٹوں کو جیل بھیج دیا گیا۔