• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز حکام نے بدھا کے نایاب مجسموں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کسٹمز حکام نے لاہور سے بدھا کے نایاب مجسموں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق حکام نے جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں کارروائی کی اور بدھا کے نایاب مجسموں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران پارسل سے مجسمے برآمد کرلیے اور پارسل بک کرانے والے شخص کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھا کے ایک مجسمے کی قیمت 85 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز قانون کے تحت مجسمے بیرون ملک بجھوانے پر پابندی عائد ہے، تحویل میں لیے گئے مجسموں کی محکمہ آثار قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید