• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن سے غیرمتوازن جنگ جاری ہے، ترجمان القسام بریگیڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے دشمن سے غیرمتوازن جنگ جاری ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج پر کامیاب حملوں کی ویڈیوز اور بیان جاری کیا گیا۔

طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ پر ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ دشمن سے ایک طویل جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ نے کہا کہ یہ طویل جنگ دشمن کے لیے بہت مہنگی اور درد ناک ہوگی۔

اس سے قبل تل ابیب پر القسام بریگیڈ کے راکٹوں سے حملے میں دو اسرائیلی خواتین زخمی ہوگئیں، اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے سے وسطی اسرائیل میں پانچ راکٹ فائر کئے گئے۔

واضح رہے کہ اگست کے بعد کسی بڑے اسرائیلی شہر پر فلسطینی گروپ کا یہ پہلا حملہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید