• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، مریض کی ہلاکت کیخلاف ورثا کااحتجاجی مظاہرہ

 نوابشاہ(بیورورپورٹ)پی ایم یو اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت کیخلاف ورثاء نے لاش کے ہمراہ نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ اس موقع پر متوفی کے بیٹے محمد عرس سولنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ جام صاحب کے رہائشی ہیں گزشتہ روز انھوں نے اپنے والد عبداللہ سولنگی کو ہرنیا کی تکلیف کی وجہ سے پی ایم یو اسپتال نوابشاہ میں داخل کرایا تھا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے انھیں انجکشن لگایا جس کے بعد انکی حالت غیر ہو گئی اور بعد ازاں وہ جاں بحق ہو گئے واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے انجکشن اور دوا کی پرچی غائب کر دی انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کی جا ئے۔
تازہ ترین