پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو صوابدیدی فنڈز کے استعمال سے روکدیا۔وزیرِ اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف کیس کی سماعت کے دور ان عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے 9 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ صوابدیدی فنڈز کو سالانہ ترقیاتی پلان میں شامل کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے بلاک ایلوکیشن فنڈز کے استعمال کو مسترد کیا تھا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے اے ڈی پی پالیسی میں ترمیم کی ہے۔