• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر منصوبہ بندی سے قدرتی آفات کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں: مریم نواز

مریم نواز --- فائل فوٹو
مریم نواز --- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے خطرے کے پیشِ نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید