• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل اس وقت خطرے میں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں لیکن بلاول بھی ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم غیر قانونی ہوں گی، خیبر پختون خوا کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں ہے، آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا، وکلاء اور ہم نے آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد شروع کی ہے۔

اس موقع پر صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اکیلے جا رہے تھے، باقی قیادت کیوں ساتھ نہیں تھی؟

شبلی فراز نے جواب دیا کہ چھوٹی باتوں پر توجہ نہ دیں، اس سے بڑے مسائل ہیں۔

پھر صحافی نے سوال کیا کہ 25 گھنٹے وزیرِ اعلیٰ غائب رہے یہ کیسے چھوٹی بات ہو سکتی ہے؟

جس پر شبلی فراز نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید