• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع

—تصویر بشکریہ رائٹرز
—تصویر بشکریہ رائٹرز

اسرائیلی افواج نے لبنان کے جنوبی مغرب میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی مغرب میں اس کے 146 ویں ریزرو ڈویژن نے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ روز سے جنوب مغربی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ آپریشنز شروع کیے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 146 واں ریزرو ڈویژن پہلا ریزرو ڈویژن ہے جو جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف زمینی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کی تنازعات کے سفارتی حل کی درخواستوں کے باوجود غزہ میں بربریت کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی افواج نے اپنی دراندازی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے لبنان کے جنوب مغرب میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے حالیہ 200 میزائل حملوں سے قبل اسرائیل کو جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید