اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر 100 جنگی طیاروں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان میں کارروائی کے دوران مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے 120 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللّٰہ کے حساس ترین اہداف سمیت رضوان فورس کے میزائل اور راکٹ کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنوبی لبنان پر کیے گئے تازہ حملوں میں 100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔