• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کے کلینک سے ناظر کی موجودگی میں ضروری ریکارڈ نکالنے کی اجازت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کے کیس میں عبوری ریلیف کے لیے ناظر ہائی کورٹ کو کمشنر مقرر کر دیا۔

عارف علوی کے اہلِ خانہ کی فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ناظر کی موجودگی میں آفس سے ضروری ریکارڈ نکالنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ناظر کو کلینک سے نکالے جانے والے سامان کی فہرست بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر 14 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کیے تھے، ڈینٹل کلینک میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا فالو اپ ہوتا ہے، کئی مریضوں کی سرجری ہو چکی تھی، ان کا علاج جاری ہے، مریضوں کا ریکارڈ کلینک میں سیل ہے، کلینک فوری کھولنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب سابق صدر عارف علوی سماعت کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار روم میں وکلاء سے ملاقات بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید