• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پر کتنا قرض ہے؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ـــ فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ـــ فائل فوٹو 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق تفصیلات سامنے لے آیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض اگست 2024ء تک 70 ہزار 362 ارب روپے ہے، اگست 2024ء میں حکومت نے 739 ارب روپے قرض لیا ہے ۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ حکومت نے اگست میں 623 ارب روپے مقامی قرض لیا ہے، اگست 2024ء تک حکومت کا مقامی قرض 48339 ارب روپے ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2024ء تک حکومت کا بیرونی قرض 22023 ارب روپے ہے، اگست 2024ء میں حکومت نے 116 ارب روپے بیرونی قرض لیا ہے۔

مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 مہینوں میں حکومت نے 1448 ارب روپے قرض لیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید