• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کا مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلبے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

اعظم خان سواتی نے سید محمد علی بخاری ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پرامن احتجاج پر تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پولیس کو میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم  دیا جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو زیر التوا مقدمات اور انوسٹی گیشن کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا جائے۔ 

اعظم سواتی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حراست میں لینے کا کوئی آرڈر جاری ہوا تو وہ بھی بتایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید