مبینہ بھارتی جاسوس کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں پیش کردیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ بھارتی جاسوس کو گزشتہ روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا ہے۔
تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم سے محکموں کے سروس کارڈ اور مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزم سلیم سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے اور دیگر دستاویز بھی برآمد ہوئی ہیں، جو براستہ نیپال، بھارت کا سفر بھی کر چکا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔
عدالت نے ملزم سلیم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔