• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں شروع کردیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے آفیشل فرینڈلی سے انکار کے بعد پی ایس بی ازخود ٹیم بھیجنے کیلئے متحرک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشین نے میچ کےلیے پی ایف ایف سے رابطہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے شیخ ریحان نے پی ایف ایف کو خط لکھا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق روس میں فٹبال میچ کھیلنے کی دعوت سرکاری سطح پر ملی ہے، دعوت سفارتی ذرائع سے روس کی وزارت کھیل نے بھجوائی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن اس سے قبل روس سے اس ماہ فرینڈلیز کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ پی ایف ایف نے کم وقت کی وجہ سے 11 اکتوبر کو کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ پی ایف ایف کی منتخب ٹیم کے علاوہ کوئی اور ٹیم قومی فٹبال ٹیم نہیں کہلا سکتی۔ آباد فٹبال ایسوسی ایشین رجسڑڈ باڈی یے، اس کو اجازت لینا لازمی ہے۔ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست ہر غور کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید