کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے کراچی نے کوئٹہ سے تافتان 638 کلومیٹر کے طویل ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ اور ری ہیب لیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ (BOT) بلٹ، آپریٹ اور ٹرانسفر بیس پر مکمل کیا جائیگا۔
اس سلسلے میں مقامی اور بین الاقوامی فرموں سے پیشکش طلب کی جائیں گی۔
پاکستان ریلویز نے یہ بھی فیصلے کیا ہے کہ اگر پیشکش مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں آتیں تو جوائنٹ وینچر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا اجلاس گزشتہ یوم پیر کو ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہوا۔