• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا افغان شہری گرفتار

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ناصر احمد توحیدی کو اوکلاہاما سے گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف نے ناصر احمد توحیدی پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہری داعش کے نام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ 

گرفتاری کے بعد ناصر توحیدی نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس حملے کا مقصد لوگوں کے بڑے اجتماعات کو نشانہ بنانا تھا۔

ناصر احمد توحیدی پر واشنگٹن ڈی سی کے کیمروں تک رسائی حاصل کرنے اور ان ریاستوں سے متعلق جہاں اسلحہ لینے کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں آن لائن انفارمیشن تلاش کرنے کا الزام ہے۔

ملزم پر وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن مونیومنٹ کے ویب کیمروں کو بھی آن لائن چیک کرنے کا الزام ہے۔

ناصر احمد توحیدی 2021ء میں خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکا آیا تھا اور اوکلاہاما میں رہائش پزیر تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید