ونیزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم پر وینزویلا کے صدارتی منصب کی ذمے داریاں سنبھالی اور نیوز کانفرنس میں امریکی صدر کے بیان سے اختلاف کیا۔
انہوں نے ذمے داریاں سنبھالنے کے فوری بعد نکولس مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وینز ویلا کے صدر وہی ہیں جو اس وقت امریکا میں مغوی ہیں۔
ڈیلسی روڈریگز نے مزید کہا کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا ، ہم ملک اور قدرتی وسائل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے صدر ہیں جنہیں امریکا نے اغوا کیا ہے، ملک کے دفاع کےلیے عوام صبر اور اتحاد سے کام لیں۔