صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا۔
پشاور سے گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر غور کا امکان ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترہ کے مقام پر مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
انہوں نے 70 ویں سالگرہ پر صدر مملکت کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ گلدستہ بھی بھجوایا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔
فیری میڈوز میں بدستور کئی سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ متعدد خواتین اور بزرگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 سے 31جولائی تک جاری رہےگا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
کانفرنس کے شرکا نے بے امنی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تحت اسلام آباد یا راولپنڈی میں دھرنے کے اعلان کا عندیہ بھی دیا۔
ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق معاہدے کے باوجود چینی کی قیمت کم نہ ہونے پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر کے مقدمے میں مجرم ڈاکٹر خان کو سزا سنا دی۔
اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک واشنگٹن میں انھوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ بانی پی ٹی آئی کے کیس سے متعلق سوال کے جواب میں دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کے صحن میں کھڑی 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، ورثاء کو تلاش کے تین گھنٹے بعد بچی جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمندوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے باوجود یہ مکروہ دھندہ بدستور جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایوانِ صدر آمد پر جنرل کوریلا کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،