وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا طلب کردہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 11 بج کر 45 منٹ میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے خصوصی اجلاس میں قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔