• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سافٹ ویئر کمپنی کا مالک ہائیکنگ کے دوران 200 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک


فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

امریکا میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہائیکنگ کے دوران 200 فٹ بلندی سے گر کرہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ جسٹن بنگھم ایک ملٹی ملینئر اور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او تھے، 200 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ وہ یوٹاہ کے زائین نیشنل پارک میں چڑھائی کر رہے تھے۔

نیشنل پارک سروس (این پی ایس) کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا، جب جسٹن بنگھم تین دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ تھے اور سبھی اپنے اجازت نامہ کے مطابق سفر کر رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر زائین نیشنل پارک کی ٹیکنیکل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور واشنگٹن کاؤنٹی شیرف کے اہلکار بھی موقع پر  پہنچے اور جسٹن بنگھم کو  ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک ہیلی اسپاٹ پر لے جایا گیا، جہاں انہیں مزید طبی امداد بھی دی گئی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں اسپتال لے جانے سے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید