متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے دبئی میں دنیا کی سب بلند عمارت برج خلیفہ پر فائر ورکس اور لیزر شو ہوگا۔
ابوظبی اور راس الخیمہ میں بھی نئے سال کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ دبئی میں عوام کو ٹریفک سے بچنے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دبئی میں حکام نے شہریوں سے تعاون اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
دبئی میں فیسٹول سٹی، جمیرا، پام جمیرا اور اٹلانٹس پر آتش بازی ہوگی۔ ابوظبی میں جاری شیخ زاید فیسٹیول میں 53 منٹ کی شاندار آتشبازی ہوگی۔ آتشبازی کے ساتھ 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے جائیں گے۔
اماراتی ریاست راس الخیمہ میں نئے سال کی تقریبات کےلیے انتظامات مکمل ہیں، راس الخیمہ میں آتشبازی اور لیزر شو کے ذریعے عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری جاری ہیں۔
راس الخیمہ میں خصوصی ٹرانسپورٹ انتظامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔