چین میں کرپشن کے ملزمان سے تفتیش اور انہیں حراست میں رکھنے کے لیے 200 نئے حراستی مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2012 ء سے اقتدار سنبھالنے والے صدر شی جی پنگ کے یہ اقدامات اس سلسلے کی کڑی ہیں جو انہوں نے کرپشن اور دھوکا دینے والوں کے خلاف شروع کیے ہیں، اب وہ کرپٹ افسرِ شاہی کے خلاف تیز رفتار مقدمات قائم کرنا چاہتے ہیں۔
چینی صدر شی جی پنگ کی پارٹی اور افواج پر گرفت خاصی مضبوط ہے، اب وہ پبلک سیکٹر میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔
چینی صدر نجی کاروباری اداروں، اسکولوں اور اسپتالوں میں کرپٹ انتظامی شکنجہ کسنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان حراستی مراکز کو مقامی زبان میں لیوہوزی کا نام دیا گیا ہے جہاں کرپشن کے ملزمان کو 6 مہینے تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔