کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ بابراعظم آغازاچھا کرتے رہے ہیں ، لمبی اننگز نہیں کھیل سکے ، لگتا ہے کہ مخالف ٹیمیں ان کا اسٹائل جان گئی ہیں، وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، بابر اعظم محنت کر رہے ہیں ۔ یقینی طور پر فارم حاصل کریں گے۔ ہم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کی۔ ٹیسٹ میچ کا چیلنج ہے کہ تسلسل کے ساتھ کھیلیں ۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہماری پیش گوئی تھی کہ یہ تیز پچ ہو گی ۔ پچ کیسی ہی کیوں نہ ہو ہمیں اپنے شاٹس اچھے اندازمیں کھیلنا ہوتے ہیں۔