• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ،عرب امارات سیریز میں ایک ٹی 20 کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک 21 مئی کو شارجہ میں اضافی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ، اب سیریز دو کی بجائے تین میچوں کی ہوگی۔ اضافی میچ کا فیصلہ دونوں بورڈز نے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی سے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان بنگلہ دیش سیریز تاخیر کا شکار ہے اور ابھی تک نیا شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا میچ 27مئی کو کھیلا جائے گا۔