• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر پر ہمیشہ دباؤ کیوں رہتا ہے،احمد شہزاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے سوال کیا کہ توقعات کا بوجھ ہمیشہ ایک کھلاڑی پر ہی کیوں پڑتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہاں بابر اعظم آؤٹ آف فارم ہیں، ان کی آخری نصف سنچری بھی سست رفتار سے بنی لیکن ان پر ہمیشہ دباؤ کیوں رہتا ہے، کرکٹ ٹیم گیم ہے، باقی 10 کیا کررہے ہیں؟