کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکم اور نوٹیفکیشن اور 20 یوم گزرنے کے باوجود لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز ورک افسران کی تعیناتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے لاہور کے تین اہم سرکلز کے ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے جس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن عائشہ آغا خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سب انسپیکٹر ذیشان کو کارپوریٹ کرائم سرکل، سب انسپیکٹر علی عارف کو اینٹی کرپشن سرکل کا اور انسپیکٹر تصدق حسین کو اے ایچ ٹی سی سرکل کا ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن عائشہ آغا خان اور ڈائریکٹر نے موقف دینے سے گریز کیا۔