• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 231، 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی، پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پولیس میں تلخ کلامی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

کراچی میں ریجنل الیکشن کمشنر کی نگرانی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی آج ہو گی۔

این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 389 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

دوسرے نمبر پر تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود تھے۔

دوبارہ گنتی کے آغاز سے قبل پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر پہنچ گئے۔

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

تلخ کلامی عبدالحکیم بلوچ کے وکیل کو اندر جانے سے روکنے پر شروع ہوئی۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان بھی ریجنل الیکشن کمشنر کراچی کے دفتر کے باہر پہچنا شروع ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز 65، 71، 98 اور 175 پر دوبارہ گنتی کے احکامات دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید