اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست نمٹا دی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں12 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی تھانہ مارگلہ کے 2014ء کے مقدمے میں عدالتی اشتہاری ہیں، دیگر مقدمات میں وہ شاملِ تفتیش ہیں۔
وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے پر عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔