• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: مساجد جلانے کی پوسٹ کرنیوالے شخص کو 2 سال قید

تصویر بشکریہ عرب میڈیا
تصویر بشکریہ عرب میڈیا

برطانوی دارالحکومت لندن میں پیش آئے ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد مساجد جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے مسجدوں کو نمازیوں سمیت جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

43 سال کے مجرم جیرائنٹ بوائس نے 3 بچیوں کے قتل کے بعد کئی پوسٹس کی تھیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مجرم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید