اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کامیابی کا تناسب 46.99 فیصد رہا۔
انٹر بورڈ کراچی کے پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔
ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی کے مطابق پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آمنہ احسن نے1001 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کی نزراہ جمال نے 994 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج کی سیدہ علیزہ ایاز نے 992 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 23 ہزار 671 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 11 ہزار 122 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
ناظم امتحانات کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 46.99 فیصد رہا۔