لاہور میں 108 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی مال روڈ سے پکڑی گئی۔ ان خلاف ورزیوں پر گاڑی کو 51 ہزار 800 روپے چالان کیے گئے ہیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق کار ڈرائیور نے 8 بار ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن کی اور 9 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے، منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔