• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول آصف اپنے بھائی اور ملازم کے ساتھ گاڑی میں سوار تھا۔

موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے گاڑی روکنے کی کوشش کی، مقتول آصف نے گاڑی ریورس کی تو ملزمان نے گولی چلا دی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ڈکیتی مزاحمت کا معلوم نہیں ہوتا۔

مقتول اسپیئر پارٹس کا کاروبار کرتا تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔

قومی خبریں سے مزید