مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ ہماری اکثریت ہے، آئینی ترمیم ہمارا حق ہے۔
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے فوارہ چوک سے لیاقت باغ تک ڈینگی آگاہی واک کی جس میں سینیٹر ناصر بٹ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی آپریشنز کو تیز کر دیا گیا ہے، شہری بھی ڈینگی کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ملک کے لیے متحد ہو جائیں، پی ٹی آئی نے ایس سی او کانفرنس پر ہڑتال کی کال دی ہے، اس احتجاجی کال سے عوام کو سمجھنا چاہیے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو خراب کرنے والا سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور سزا پائے گا، پی ٹی آئی کا رویہ ہے کہ 15 اکتوبر کو احتجاج رکھا، کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
ناصر بٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ کوشش ہے کہ مولانا صاحب ہمارے ساتھ چلیں، ان کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔