پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا مشترکہ ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا۔
مشاورتی اجلاس میں نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے شرکت کی۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور کمیشن کا فرق ہے، پیپلز پارٹی کے باقی ڈرافٹ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گی۔
مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کی۔
اجلاس کے دوران جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا۔